29 جون 2013 - 19:30
مصر میں خراب حالات، سیاحوں کی واپسی

مصرمیں صدر مرسی کے حامیوں اور مخالفیں کے درمیان جھڑپوں میں تین افراد کی ہلاکت کے بعد مصر سے غیر ملکی افراد بڑی تعداد میں واپس جارہے ہیں۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق اس وقت قاہرہ کے انٹرنیشنل ایرپورٹ پر غیر ملکیوں کی بڑی بھیڑ ہے جو جلد از جلد مصرچھوڑکر جانا چاہتے ہیں۔ قاہرہ انٹرنیشل ایرپورٹ کے مطابق یورپ، امریکہ، کینڈا اور خلیج فارس جانے والی پروازیں مکمل طرح سے پر ہوچکی ہیں۔ مصر میں صدر مرسی کے مخالفین نے کل صدارتی محل تک مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر مرسی کے مخالفین ان کے استعفی کا مطالبہ کررہے ہیں۔...../169